دنیا

غزہ میں قیدیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی خاندانوں کا شدید ردعمل

شیعہ نیوز: غزہ میں چند اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کی خبر کے بعد، حماس کے قبضے میں موجود ان قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران چند قیدیوں کی ہلاکت کی خبر کے بعد، اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے قیدیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو قیدیوں کو دھوکہ دے رہا ہے، ہم تمام لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل میں معمول کی زندگی کو درہم برہم کریں، حکومت کل سے لرزنے لگے گی۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے بھی سوشل میڈیا پر ایکس پر لکھا کہ ہمارے بیٹے اور بیٹیاں قید میں چھوڑ دیے گئے ہیں اور مر رہے ہیں جبکہ نیتن یاہو دھوکہ دہی میں مصروف ہے۔ آج صبح، قابض اسرائیلی فوج نے اطلاع دی کہ غزہ میں اس حکومت کے چند قیدیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، عبرانی زبان کے میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے ایک آپریشن میں مصروف تھی، لیکن انہیں وہاں بے جان لاشیں ملیں۔

قابض فوج نے اپنے بیان میں ان قیدیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی، لیکن کچھ اسرائیلی میڈیا نے ان کی تعداد 6 بتائی ہے۔ قابض فوج نے کہا ہے کہ وہ ان افراد کی شناخت کا تعین کر رہی ہے اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button