دنیا

اسرائیلی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک

شیعہ نیوز : اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیر شبا شہر کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور کیڈٹ ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والا انسٹرکٹر ایف سولہ اُڑانے کی تربیت دیا کرتا تھا۔ اسرائیلی ایئرفورس نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق نجوی کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ہیلی کاپٹر سویلین ملکیت میں تھا یا اس کا تعلق فوج سے تھا۔

حادثے کے ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم بعدازاں دو افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button