اہم پاکستانی خبریں

صحافی عمران ریاض دوسرے مقدمے سے بھی بری

شیعہ نیوز: عمران ریاض کو کارسرکار میں مداخلت اور اے ایس ایف کے اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری لاہور کی عدالت پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرور روڈ کی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو نئے مقدمہ میں کینٹ کچہری میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ کاشف لیاقت نے سماعت کی۔

پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عمران ریاض پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل  ائیرپورٹ پر سکیورٹی بیریئر توڑنے، اے ایس ایف اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے، تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جبکہ ملزم کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کل امانت میں خیانت کے ایک جھوٹے مقدمے سے ڈسچارج ہوا، تو اس کو نئے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ایک مشہور صحافی ہے، سیاسی مقاصد کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ ملزم کو ڈسچارج کر دیا جائے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران ریاض کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button