اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں کورونا خطرناک صورت اختیار کرگیا، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر ملک بھر میں انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے اور کراچی مثبت کیسز کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح45.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 739 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ 3289 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بلوچ ریپبلکن آرمی سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کورونا کی پانچویں لہر کی سب سے زیادہ اموات آج رپورٹ کی گئی، 24 گھنٹوں میں سندھ میں 17 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 306 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 21 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کی مثبت شرح 17.27 فیصد ہوگئی، شہر میں 1 ہزار 401 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 242 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کراچی میں اب تک صرف 500 کیسزکی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی، شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعدد نجی اسکولوں نے پہلی سے پانچویں تک فزیکل کلاسیں معطل کرکے آن لائن کلاسیں از خود شروع کر دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button