پاکستانی شیعہ خبریں

خواہر طاہرہ ظفر آئی ایس او پاکستان (طالبات) کی مرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (طالبات) کا سالانہ مرکزی کنونشن بعنون "تعمیر ملت و استحکام وطن” قومی مرکز شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔ کنونشن کے آخری روز آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی 34 ویں میر کارواں کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے سال کیلئے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والی خواہر طاہرہ ظفر کو نئی قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر نئی میر کارواں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کنونشن میں ملک بھر سے آئی ایس او پاکستان کے عہدیداران اور سابقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نئی مرکزی صدر طاہرہ ظفر کا کہنا تھا کہ وہ تنطیم کی بہبود اور توسیع کیلئے خصوصی کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے اور اس حوالے سے خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button