پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سہیون شریف، نامور کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم ، زین ترابی سمیت 5 مومنین ٹریفک حادثے میں شہید

شیعہ علماء کونسل نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

شیعہ نیوز : سیہون شریف میں روڈ حادثے میں نامور منقبت خواں خواجہ علی کاظم انکے بھائی خواجہ ندیم،منقبت خواں سید علی جان رضوی ، زین ترابی اور ان کے ڈرائیورشہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سیہون شریف روڈ منجھند کے مقام پرپر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور سید علی جان رضوی شہید ہوگئے۔ یہ تمام افراد گزشتہ شب خیرپور میں جشنِ ولادتِ امام مہدی علیہ السلام کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

نامور ثناء خوانوں کی حادثاتی موت پر فضا سوگوار ہوگئی، بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں اور شعراء کی امام بارگاہ رگیول میں نوحہ خوانی، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے۔ سکردو کے علاقے فیصل امام بارگاہ میں مجلس شروع ہوگئی، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ علی کاظم خواجہ ان کے بھائی ندیم خواجہ، جان علی شاہ رضوی، زین ترابی مرحوم سمیت حادثے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کی میتیں امام بارگاہ انچولی کراچی پہنچ گئیں، جہاں سے غسل دینے کے بعد میتوں کو اسکردو بھجوایا جائے گا۔ جبکہ زین ترابی کی نماز جنازہ عباس ٹاون میں ادا کردی گئی جبکہ وادی حسین میں تدفین عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں غیر شیعہ آبادی کا اضافہ؛ وضاحت، اہمیت، خطرات اور سدباب

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی ہدایت پر ڈویژنل سیکریٹری حیدرآباد علی محمد شاکر اور ان کی کابینہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین اور شیعہ علماء کونسل نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button