
مشرق وسطی
حزب اللہ لبنان کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار تعزیت
شیعہ نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بین المذاہب مکالمے کی دعوت اور خدمات کو سراہا۔
رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق، دفاعی نمائش میں ایرانی دفاعی مصنوعات توجہات کا مرکز
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔
ویٹیکن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا انتقال 21 اپریل کو ایسٹر کے روز 88 سال کی عمر میں ہوا۔