مانسہرہ: تکفیری مولوی کی معصوم بچے سے سو سے زائد بار جنسی زیادتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے شہر مانسہرہ کےتھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع تکفیری مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن میں گزشتہ چند ماہ میں سو سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنے والے دس سالہ معصوم بچے کو آنکھوں اور منہ سے خون جاری ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن کے درندہ صفت مولوی شمس الدین نے دس سالہ بچے کو گزشتہ چند ماہ میں سو سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،جس کے باعث بچے کی آنکھوں اور منہ خون جاری ہوگیا۔
متاثرہ بچے کے مطابق مدرسے کے مہتمم مولانا شجاع الدین کا بھائی مولوی شمس الدین اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسے سو سے زائد بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔
مولوی شمس الدین اور اس کے ساتھیوں نے زبان کھولنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ بچے کے مطابق گزشتہ روز بھی مولوی شمس الدین اور اس کے ساتھیوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران اس کی آنکھوں اور منہ سے خون جاری ہونے پر مولوی شمس الدین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچے کے ساتھ بدترین جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے پر مولوی شمس الدین اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔