مشرق وسطی

مقبوضہ جولان میں صہیونی تنصیبات پر مقاومتی گروہوں کا میزائل حملہ

شیعہ نیوز: مقاومتی گروہوں نے شام سے مقبوضہ جولان میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ شام کی سرحد سے مقبوضہ جولان میں واقع صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک حملوں میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ملکی ساختہ تربیتی جیٹ طیارے کی بڑے پیمانے پر کھیپ شروع کرے گا، وزارت دفاع

دوسری طرف صہیونی طیاروں نے دمشق کے اطراف میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ شامی فوج نے دفاعی سسٹم کے ذریعے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حملے شروع ہونے کے بعد عراق اور شام میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر وسیع حملے شروع ہوئے ہیں۔

امریکہ کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر مقاومتی تنظیموں نے 70 سے زائد حملے کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button