
متعصب مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امورکے عہدےسے ہٹایا جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مفتی عبدالشکور جیسے فرقہ وارانہ نفرتوں کے سوداگر ایک متعصب شخص کو وزارت مذہبی امور جیسی اہم وزارت زیب نہیں دیتی۔ان خیالات کا ظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سہولت کار کا کردار امن دشمن اقدام ہے ۔فرقہ وارانہ نفرتوں کے سوداگر ایک متعصب شخص کو وزارت مذہبی امور جیسی اہم وزارت زیب نہیں دیتی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان دشمن متعصب وفاقی وزیر مذہبی امور کو عہدے سے ہٹایا جائے
انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں ملک میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ ماحول بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک فرقہ وارانہ پروگرام کا انعقاد وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں تمام کالعدم فرقہ وارانہ د ہشتگرد تنظیموں کےدہشتگرد قائدین بھی موجود تھے۔ اس کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ملک دشمن اور امام مہدی عج کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون جھنگوی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔