ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف ملتان میں احتجاجی ریلی
آخر میں دعائے امام زمانہ کی تلاوت علامہ غضنفر حیدری نے کی۔ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور ماتم داری کی گئی۔
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت و لبنان کے مجاہدین اسلام سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت کے لئے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی صدر فخر نسیم نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران فلسطین کی فتح اور قدس کی آزادی تک حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔جنرل اسماعیل قاآنی
ریلی سے ایم ڈبلیو ایم قائدین کے علاوہ مرکزی امامیہ چیف اسکاوٹ آئی ایس او پاکستان محمد شہریار، شیعہ علما کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ کاشف ظہور نقوی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے صوبائی صدر علامہ خالد فاروقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنما علامہ شبیر حیدری، صوبائی کابینہ مجلس وحدت مسلمین سے سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری، سیکرٹری تعلیم علی رضا بخاری، ضلعی کابینہ، وحدت یوتھ ڈویژنل کابینہ، عزاداری ونگ صوبائی وضلعی کابینہ مومنین و مومنات اور بچوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں دعائے امام زمانہ کی تلاوت علامہ غضنفر حیدری نے کی۔ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور ماتم داری کی گئی۔