ایم ڈبلیوایم کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر شہید آیت اللہ ابراھیم رئیسی کی یادمیں دعائیہ تقریب کا انعقاد
اس موقع پر اسکاؤٹس کے دستوں نے آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء کو سلامی پیش کیا
شیعہ نیوز: دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و دعا دعائیہ اجتماع اور چراغاں بیاد آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء یاد میں انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا دعاکی تلاوت کاسعادت مولانا عمید کاظمی نے حاصل کی جس میں خصوصی شرکت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقا ئے سعید طالبی نیا، اورنگزیب سلطان، میونسپل کمشنر ظفر اقبال، شاہد راجپوت، صحافی شہزاد بٹ، مولانا بشیر، بین المذاھب فورم کے مولانا علی حجتی، مولانا سلمان کاظمی، مولانا فیروز الدین رحمانی، کیپٹن محمد ناظم، مولانا مرتضی رحمانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابرابومریم، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، کمال امروہوی، علی جلا لو ی ، شیزا زیدی، بوتراب، حیدری، پاک قاسمی اسکاؤٹس، ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض برادر ناصر الحسینی نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: امام خمینیؒ عالم اسلام کے عظیم اور مدبر رہنما تھے، علامہ شیخ حسن جعفری
اس موقع پر اسکاؤٹس کے دستوں نے آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء کو سلامی پیش کیا۔تقریب سے خطاب میں علامہ فیروز الدین رحمانی کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے۔تقریب سے خطاب میں مولاناحمید کاظمی کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر ابراییم رئیسی بے سب سے پہلے غاصب اسرائیل کے خلاف کاروائی کی۔ابراہیم رئیسی نے خطے میں امن و امان اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے مثالی کوشش کی۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد امت مسلمہ عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور رہنماوں نے شہداء کی کی یاد میں شمع روشن کی۔