
اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں
کراچی، ایم ڈبلیوایم سولجر بازار یونٹ کے تحت تجوید و قرأت کلاس کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی سولجر بازار یونٹ کی جانب سے علم تجوید اور قراءت کلاس کا آغاز کردیا گیا ۔
ہفتہ وار کلاس کے پہلے سیشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے خصوصی شرکت کی اور سولجر بازار یونٹ کے ارکان کی اس کوشش اور قدم کو سراہا ۔
کلاس کے دوران قاری کمیل نے بتایا کہ صرف گیارہ الفاظ ایسے ہیں جن کی پریکٹس سے اپنی نماز کی قرائت صحیح کی جاسکتی ہے ۔ کلاس میں شہر کے مختلف علاقوں سے طلباء نے شرکت کی ۔ پروگرام انچارج کے مطابق جلد خواتین کی اسی طرز کی کلاس کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔