اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

NAM تحریک صیہونی ریاست کے جرائم کے خلاف حرکت میں آئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس نے غیرجانب دار تحریک پرزور دیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کا نوٹس لے کر فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرانےکے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رُکن عزت الرشق نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی غیرجانبدار تحریک ’’NAM‘‘ کے 18 ویں سربراہ اجلاس سے قابض اسرائیلی جرائم کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط موقف اور فوری اقدام اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اناطولیہ کو ایک بیان دیتے ہوئے عزت الرشق نے استعمار کے خلاف مزاحمت، اسرائیلی قبضے کے خاتمے،فلسطین کی آزادی اور خود ارادیت کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھنے، فلسطینی قوم کے حقوق کا دفاع کرنےکے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے غیرجانبدار تحریک سربراہی اجلاس جو اس ماہ کے 25 اور 26 کو آذر بائیجان کی میزبانی سے ہو رہا ہے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے کھل کرآواز بلند کریں۔

الرشق نے غیر جانب دار تحریک پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر فلسطینی قوم کے حقوق اور فلسطینی کاز کے لیے ہونے والی جدو جہد کی حمایت کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button