مشرق وسطی

ایران میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کا قومی دن

شیعہ نیوز: پیر کو ایران میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کا قومی دن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

ایران کے شہر سر دشت پر عراق کی بعثی کی حکومت کے کیمیائی حملے کی برسی ایران میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے عنوان سے منائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کی سونامی سے اسرائیل کے 4 بحری جہازوں پر مچی تباہی

رپورٹ کے مطابق اس مناسبت سے پیریکم جولائی کو تہران میں ایران کے پولیٹیکل اسٹیڈیز سینٹر میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اور تہران میں متعین دوسرے ملکوں کے سفیروں اور سینیئر سفارت کاروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 29 جون 1987 کوعراق پر مسلط صدام کی بعثی حکومت نے ایران کے شہر سر دشت پر کیمیائی بمباری کردی تھی ۔

مغرب کی پٹھو صدامی حکومت کے اس وحشیانہ کیمیائی حملے میں سردشت کے 110 عام شہری شہید اور 8000 سے زیادہ زہریلی گیسوں سے مسموم ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button