
نتن یاہو کو امریکی کانگریس میں سبکی کا سامنا
شیعہ نیوز: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کانگریس میں تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم اور جھوٹا قرار دے دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگی مجرم اور جھوٹا قرار دیا۔ واضح رہے کہ قاتل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے احتجاج کے دوران امریکی کانگریس سے خطاب میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ تہذیبی قوتوں کی فتح کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران کانگریس کی گیلری سے 3 مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ نیتن یاہو ایوان میں داخل ہوئے تو کئی کانگری اراکین نے نہ تو ان سے پہاتھ ملایا، نہ تالیاں بجائیں اور نہ ہی اپنی نشستوں سے ان کے استقبال کیلئے کھڑے ہوئے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں جب کہ دنیا ہلچل کا شکار ہے۔
ادھر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانی تنظیمیں متفق ہیں، فلسطین میں ہزاروں بچوں کو بھوک کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیل کی انتہا پسند حکومت امداد کو روک رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹر سینڈرز نے متعدد دیگر ہائی پروفائل ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیا، نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیلیوں میں اپنی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت کے درمیان کانگریس میں مہم چلانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نہ صرف جنگی مجرم ہیں، وہ جھوٹا ہے۔
یاد رہے کہ یتن یاہو نے امریکی کانگریس میں جھوٹ پر جھوٹ گڑھتے ہوئے اپنی دہشتگردی کو چھپانے کیلئے حماس کے ناکردہ مظالم کا ذکر کیا اور کہا کہ بچوں کو قتل کیا گیا، خواتین کے گلے کاٹے گئے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں (حماس) نے مردوں کا سر قلم کیا۔ انہوں نے بچوں کو زندہ جلا دیا۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کے سامنے اور بچوں کو ان کے والدین کے سامنے قتل کیا۔ وہ 251 لوگوں کو غزہ کی تاریک کوٹھڑیوں میں گھسیٹ کر لے گئے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل مخالف مظاہرین نے برائی کے ساتھ کھڑے ہونے اور حماس کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کیا ہے، انہیں اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں ایران اس عمارت کے باہر اسرائیل مخالف مظاہروں کی مالی امداد کر رہا ہے۔