دنیا

عمان نے بھی اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا

شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ عمان کی حکومت کی جانب سے ملک کے آسمان سے صیہونی طیاروں کے گزرنے کی مخالفت کی وجہ سے ہندوستان کے لیے دس سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ عمان کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کی ملک کے آسمان پر پرواز کرنے کی مخالفت کے بعد ہندوستان کے لیے 10 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیا میں اسرائیلی طیاروں کے گزرنے سے پرواز کا وقت کم از کم دو گھنٹے کم ہو جائے گا۔

"شہاب نیوز” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صیہیونی میڈیا نے اس سے قبل یہ خبر دی تھی کہ عمان نے ابھی تک ملک کے آسمان سے اسرائیلی طیاروں کے گزرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کو اس فیصلے کی توقع نہیں تھی، خاص طور پر چونکہ سعودی عرب نے اپنے آسمان سے اسرائیلی طیاروں کے گزرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ عمان کی موافقت بہت اہم ہے کیونکہ اس سے راستہ اور بھی طویل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button