اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران کی فضائیہ کے سربراہان کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

بریگیڈئیر جنرل حامد نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بلوچستان، آواران میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 2 اہلکار شہید

معزز مہمان نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے، جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئرچیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button