پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شام اور پاکستان کیلئے ایک اور ایئر لائن کا براہ راست پروازوں کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان ایک اور ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ ہو گیا ہے۔شام کی نجی ایئرلائن’’ چیم ونگز‘‘ نے بھی پاکستان اور شام کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ ’’ چیم ونگز‘‘ کی پہلی باقاعدہ پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں 16 دسمبر سانحہ اے پی ایس، پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے

شامی ایئر لائن کی پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں سے نواسی رسول ؐ حضرت زینب بنت علی ؑ کی زیارت کیلئے شام جانے والے زائرین کو بھی مزید سہولت میسر آئے گی۔

ذرائع کے مطابق چیم ونگز کی پرواز دمشق سے جناح ٹرمینل پہنچی ، پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ایئر لائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے فضائی آپریشنز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button