اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاکستانی وزیردفاع کا افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل، الزامات مسترد کردیے
خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرےممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں
شیعہ نیوز: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں جب کہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیریوں کے باعث پاراچنار کے راستے 100 روز سے بند، مریضوں کی اموات میں اضافہ
خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرےممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں۔