اہم پاکستانی خبریں

پاراچنار، مسئلہ بالش خیل کے حل کیلئے شیعہ، سنی عمائدین کا مشترکہ جرگہ

شیعہ نیوز : ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کے سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں مسئلہ بالش خیل کے حل کیلئے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا متفقہ جرگے کا انعقاد ہوا۔

جس میں ضلعی انتظامیہ کرم آفسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کے بعد بعض مشران کے کہنے کے مطابق مری معاہدے کے تحت شک وائز مسائل پر عمل دار آمد کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ بعض مشران نے صرف مسئلہ بالش خیل پر ہی گفت وشنید کرنے کا اعادہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست صرف مسئلہ بالش خیل کے حل کرنے کیلیے منعقد کرائی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کرم کے مزید مسائل کے حل کرنے کیلئے آپ مشران جرگہ ممبران کا انتخاب کریں، ہم اسی پر بھی گفت و شنید کرنے کیلیے جرگہ تشکیل دیں گے۔ لہٰذا مسئلہ بالش کے حل کیلیے لائحہ تیار کرنے کیلیے 04 اکتوبر کو مشرانِ کرم کو پھر جرگے کی تیسرے نشست کیلئے مدعو کیا گیا۔ جس میں مسئلہ بالش خیل پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔

جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلیےخصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button