غزہ کے حوالے سے یورپی یونین کی بے عملی و منافقت پر روس کی شدید تنقید
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے یوکرین کے بارے جمعہ کے روز منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اس اجلاس میں موجود یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں کی بات ہرگز نہیں سنیں گے۔ روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کے مطابق روسی سفارتکار نے کہا کہ میں پیشگی انتباہ کرنا چاہوں گا کہ میں یورپی یونین کے نمائندوں کی معمول کی رٹ نہیں سنتا! اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک دوسرے کے سامنے اپنی فصاحت و بلاغت دکھانے دیجئے تاہم وہ اپنے منافقانہ الفاظ سے اس نشست کو آلودہ نہ کریں!
نیبنزیا نے غزہ کے بارے یورپی ممالک کے دوغلے رویئے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہوں گا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور مجموعی طور پر مغرب میں سے کسی ایک نے بھی غزہ کے بارے سلامتی کونسل کا کوئی ایک اجلاس منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش نہیں کی! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں اعلیٰ روسی سفارتکار نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے آپ تمام یورپی ممالک کی منافقت اور دوہرے معیارات سے پردہ اٹھ گیا ہے!