صدر ٹرمپ نے دہشت گردانہ حملہ کرنے کا حکم دینے کا اعتراف کر لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کرنے کا حکم دینے کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردانہ کارروائی کرنے کا حکم دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا حکم جنگ روکنے کیلئے دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ،ایران کے خلاف ہر قسم کے اقدام کیلئے تیار ہے۔
امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے درپے نہیں ہے ۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی میزائل حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے فوری بعد ٹرمپ نے ٹویٹر پر امریکی پرچم کی تصویر کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔