پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ثقلین علی جعفری اے ایس او کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر صدرثقلین علی جعفری نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی ’’اسلام پیغام وحدت‘‘ کنونشن 24 تا 26 دسمبر ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، جس میں اضلاع، ڈویژنز اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، گذشتہ شب ہفتہ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونٹ صدور، اضلاع، ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں آئی ایس او پاکستان کی نئی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

مرکزی کنونشن کے آخری روز اتوار کو جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رضا محمد سعیدی نے سال 22-2021ء کیلئے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کے نام کا اعلان کیا۔

کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر نے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بعد ازاں نو منتخب مرکزی صدر ثقلین علی جعفری نے شرکائے کنونشن سے خطاب کیا۔ مرکزی کنونشن کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button