مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر سعودی حملوں کا جلد ہی دردناک جواب دیا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے سیاسی ونگ کے سربراہ محمد البخیتی نے یمنی دارالحکومت صنعاء کو جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے پر اُسے متنبہ کیا ہے کہ یمن کی طرف سے صنعاء پر کئے گئے حملوں کا دردناک جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن ، سعودی عرب کی سرزمین پر گہرائی تک جوابی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جارح سعودی عرب کے تازہ حملوں کا جواب جلد ہی دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی طرف سے یمنی دارالحکومت صنعاء پر متعدد بار ہوائی حملے کئے گئے جن کے دوران صنعاء کی ملٹری یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button