اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب نےمسلم ملک یمن میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے یمن ميں سعودی عرب کی بربریت، جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں طویل عرصے سے سعودی عرب کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں محسن اصغری نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں، بچوں، عورتوں اور مردوں کا قتل عام، شہری علاقوں پر سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، لیکن اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا، جبکہ شام میں وہابی اور داعشی دہشتگردوں کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور عالمی میڈیا ہر ممکن کوشش کر رہا ہیں۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ شام میں جن وہابی دہشتگردوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہیں امریکا اور سعودی عرب کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مظالم کی بنا پر یمن میں 85 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے اور 65 فیصد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نےمزیدکہا کہ انسانیت کی تذلیل اور وحشت ناک کی یہ صورت حال ہے کہ سعودی عرب کے محاصرے کی وجہ سے غذائی اور طبی اشیاء کی درآمد بند ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button