دنیا

کرمان کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں یورپی یونین کا دوسرا بیان

شیعہ نیوز: یورپی یونین نے جمعرات کو کرمان کے دہشت گردانہ دھماکے کے بارے میں دوسرا بیان جاری کرکے ایک بار پھر اس ہولناک دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیان میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین شہر کرمان میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

یورپی یونین نے کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں اپنے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں بہت سے بے گناہ عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دوسرے بہت سے زخمی ہوگئے، ذہن میں اس دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے اور ان کے لواحقین ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : یمن صہیونیوں کے خلاف مؤثر ترین محاذ ہے، عبدالملک الحوثی

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایران کےعوام کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اعلان کرتی ہے۔

یورپی یونین نے بدھ کو بھی ایک بیان جاری کرکے کرمان کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سانحے کے عاملین کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بدھ کی شام سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر شہر کرمان میں گلزار شہدا کے راستے میں بموں کے دو دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں ساڑھے تین سو سے زائد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

ان دھماکوں کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، یورپی یونین، دیگر بین الاقوامی ادارے ، دنیا کے مذہبی و سیساسی لیڈران، ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک نے مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button