پاکستانی شیعہ خبریں

فرقہ واریت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان پرپوری شدت سے حملہ آور ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان پرپوری شدت سے حملہ آور ہے ، ہر قربانی دے کر پاکستان کو انتشار سے بچائیں گے، تفرقے کی آگ لگانے والے بھول کا شکار ہیں۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کروائے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ بیمار کربلا کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان کے قیام کو روکنے کیلئے انگریزوں اور ہندوؤں کی ہمنوا تھیں آج وہ ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ پاکستان کے نظریئے، یکجہتی اور استحکام پر حملہ آور ہیں، ازلی دشمن بھارت کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button