پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شبر رضا آئی ایس اوملتان ڈویژن کے نئے صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا کنونشن اختتام پذیر، شبر رضاآئی ایس اوملتان ڈویژن کے نئے صدر منتخب کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 48 واں تعمیر وطن ڈویژنل کنونشن حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا آغاز اجلاس عمومی سے کیا گیا۔ یونٹس نے سہ ماہی رپورٹ پیش کی اور رکن ذیلی نظارت سید فرخ شمسی نے "آئی ایس او کےدستور” پر گفتگو کی۔ بعد از نماز مغربین بزم کمیل کی طرف سے دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی۔ جس کے بعد علم حضرت عباس علیہ السلام کے سائے میں شہداء کو اسکاوٹ سلامی دی گئی۔ رکن ذیلی نظارت علامہ غضنفر عباس حیدری نے شرکاء سے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں محمد اسماعیل آئی ایس او ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے نئے صدر منتخب

کنونشن کے اختتام پر تعمیر وطن کانفرنس سے رکن ذیلی نظارت حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غصنفر عباس حیدری، رکن ذیلی نظارت علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی نمائندہ علی رضا اور رکن مرکزی نظارت ناصر شیرازی نے خطاب کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر شبر رضا کو کثرت رائے سے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ فخر عباس نئے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ مقرر ہوئے۔ کانفرنس میں تمام یونٹس کے اراکین اور سابقین امامیہ نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button