استغفراللہ، سرزمین کعبۃ اللہ پر شرمناک کام کی اجازت دے دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرزمین کعبۃاللہ و سرزمین وحی حجاز مقدس موجودہ سعودی عرب میں آل سعود اور محمد بن سلمان کاشرمناک اقدام، کورونا کی وجہ سے حج اور عمرہ محدود کردیا لیکن فحاشی اور ناچ گانوں کی پروگراموں کیلئے کھلی چھٹی۔
تفصیلات کے مطابق سرزمین وحی و سرزمین کعبۃاللہ پر محمد بن سلمان کے زیر اہتمام عالمی موسیقی اور ثقافتی تفریحی پلیٹ فارم ’مڈل بیسٹ‘ نے خطے کے سب سے بڑے اور دلچسپ میوزک فیسٹیول ’دھنوں کا طوفان‘ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں خاندان رسالت بنو ہاشم کی فضیلت کیوں بیان کی؟ سعد اور معاویہ نے ایف آئی آر درج کروادی
سعودی عرب سے چلنے والی اردو خبر رساں ویب سائٹ العربیہ اردو نے فخریہ انداز میں بتایا ہے کہ یہ فیسٹیول 16 سے 19 دسمبر 2021 تک ریاض میں منعقد ہوگا۔ اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے گلوکار اور رقاص شریک ہوں گے جو اپنی پرفارمنس کے ذریعے امت مسلمہ کو اس بات کاپیغام دیں گے کہ وہ مسلمانوںکی مقدس ترین سرزمین پر بھی جب چاہیں فحاشی و عریانی کی محافل منعقد کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی ایماء پرملک میں جدت اور روشن خیالی کا نعرہ لگا کر سرزمین وحی پر فحاشی اور عریانی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سرزمین کعبۃ اللہ پر نائٹ کلب، شراب خانے اور سینیما کھولے گئے اور امریکہ و یورپی ممالک سے دنیا کی فحش ترین گلوکارائیں اور رقاصائیں بلوا کر کنسرٹ منعقد کئے جارہے ہیں۔ اور ان سب کاموں کو درباری مفتیوں کی جانب سے حلال قرار دیئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔