پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بگن، کالعدم لشکرجھنگوی کے حملے میں شہید ہونے والے شیعہ ڈرائیورز پر کیا گذری ؟دردناک روداد سامنے آگئی

سروں میں کیلیں ٹھوکی گئیں، زبانیں کاٹی گئیں، جسمانی اعضاء جدا کیئے گئے اور بلآخر ذبح کرکے شہید کردیا گیا۔

شیعہ نیوز : بگن امدادی قافلے پر کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے حملے میں شہید ہونے والے شیعہ ڈائیورزپرکیا گذری ؟دردناک رودادسامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پشاور سے پاراچنار جانے والے سرکاری امدادی کانوائے میں شامل شیعہ ٹرک ڈرائیورز کو بھی شناخت کے بعد اغواء کرکے بہیمانہ انداز میں شہید کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر محمد علی سیف کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی منتیں ترلے کرنے میں ناکام

شہید ہونے والے پانچ شیعہ ڈرائیورز اور ایک شیعہ مسافر کی شناخت شاہد حسین سکنہ اپر کرم ،شہید حسین علی سکنہ شکر دارے گلونہ ،شہید عمران علی سکنہ شکر دارہ، دلدار حسین سکنہ شکر دارے گلونہ ،تنویر عباس سکنہ ہنگواور ثاقب حسنین کے نام سے ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام شہداء کو اغواء کے بعد شدید بےرحمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ سفاک تکفیری دہشت گردوں نے شیعہ شناخت کی تصدیق کے بعد تمام شہداء کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا، سروں اور گلوں میں بڑی کیلیں ٹھوکی گئیں، زبانیں کاٹی گئیں، جسمانی اعضاء جدا کیئے گئے اور بلآخر ذبح کرکے شہید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب ! پاراچنار امن معاہدے پر عمل درآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہے

شہداء کے جسد ہائے خاکی علی زئی اسپتال پہنچائے گئے تو تمام شہداء کے ہاتھوں کو ایک مخصوص قسم کے ٹائی کلپس سے باندھا گیا تھا جوکہ خصوصی طور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی گرفتاری کے بعد استعمال کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کے حملے میں ثاقب حسنین بھی شہید ہوئے ہیں جو کہ بیرون ملک سے دس سال بعد اہلخانہ سے ملنے کیلئے ٹرک میں سوار ہوکر پاراچنار جا رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button