پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک سے لوگوں کا لاپتہ ہوجانا قابل قبول نہیں ہے، شیریں مزاری

یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ لوگوں کو اٹھا کر لے جائیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے معاملے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی ناگزیر ہے۔

وزارت انسانی اسلام آباد میں انسانی حقوق کی ایک تقریب سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر وزیر قانون کو کہا ہے کہ جلد متعلقہ بل کو حتمی شکل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ قابل قبول نہیں، جمہوریت میں یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ لوگوں کو اٹھا کر لے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کمیشن نے کام تو کیا ہے اورکچھ افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں مطالبات منظور لانگ مارچ کامیاب، شیعہ نیوز کی خبر درست نکلی

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں کوئی لاپتہ شخص نہیں چاہتی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ لاپتہ افراد یا شیعہ جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہے، شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہلِ خانہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے عزیزوں کو جبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی متعدد مرتبہ اس معاملے پر آواز اٹھاتی اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button