مجالس اور جلوسوں پر پابندی کو قبول نہیں کریں گے، شیعہ علماء کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن اور شیعہ شہریان پاکستان کا مشترکہ اجلاس، اہل تشیع مجالس اور جلوسوں پر پابندی کو قبول نہیں کریں گے۔ حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے صدر قاسم علی قاسمی، شیعہ شہریان پاکستان کے کنویئنر علامہ سید وقار الحسنین نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سید محمد علی شیرازی، نائب صدر انوارالحق حیدر، سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید حسن رضا کاظمی، باوا سید علی عرفان نقوی، باوا سید ذکی حیدر کاظمی، سید ضیغم عباس بخاری، سید مختار شمسی، عدنان مولائی اور دیگر نے شرکت کی۔
قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا صدر پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کی غلط تشریح نہ کی جائے۔ ایام شہادت حضرت علیؑ منانا ہر مسلمان اپنے اوپر فرض سمجھتا ہے، شہادت حضرت علی علیہ السلام کے پروگرام محدود اور احتیاطی تدابیر اختیار کیساتھ منعقد ہونگے۔ علامہ وقار الحسنین نقوی نے کہا ایس او پیز کے مطابق مجالس عزا منعقد کروانے والے عزاداروں کو تنگ نہ کیا جائے۔