پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ملتان میں شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس بعنوان برسی قائدین تشیع پاکستان و شہداء ملت جعفریہ اور استقبال محرم الحرام کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوئی جس میں خطباء نے قائدین کی جدوجہد اور مشکلات پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ الحاج سید محمد تقی نقوی شاہ صاحب مرکزی سئنیر نائب صدر شیعہ علماء کونسل نے کیا۔

علامہ تقی شاہ نےاپنے خطاب میں فلسفہ شہادت اور مقصد عزاداری پر مفصل گفتگو کی اور قائدین تشیع کی خدمات کو سراہا۔
بعدازاں مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید ذیشان حیدر، امیر جماعت ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، علامہ غلام حر نجفی اور مولانا کاظم علی حیدری نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button