صیہونیوں کے ہاتھوں حضرت یوسف ؑ کے مزار کی بے حرمتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی انتہا پسندوں کا ایک ٹولہ ایک غیرقانونی قدم اُٹھاتے ہوئے نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزارمیں زبردستی داخل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے وزیرتعلیم رافی پرتز ، متعدد صیہونی خاخاموں اور صیہونی انتہا پسندوں کے ہمراہ مزار میں زبردستی داخل ہوگیا ۔
صیہونی حکومت کے فوجی اور بکتربند گاڑیاں بھی حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہونے والے صیہونی انتہا پسندوں کی پشت پناہی کر رہی تھیں ۔
اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مشرقی نابلس کے بلاطہ البلد علاقے میں صیہونی فوجی اور ان کی بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی گئی تھیں ۔
حضرت یوسف علیہ السلام سے منسوب مزار مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ کے اطراف میں واقع ہے۔
فلسطینیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے بارے میں انیس سو سڑسٹھ سے اختلافات چلے آرہے ہیں اور دونوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔