اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ پولیس کاکارنامہ، داعش اور القاعدہ کے حملے ناکام بنادیے

غیر ملکی انجینئرز، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا شامل تھا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس کاکارنامہ، داعش اور القاعدہ کے حملے ناکام بنادیے

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سندھ پولیس نے صوبے بھر میں 105 دہشت گرد حملے پیشگی اطلاع ( تھریٹ الرٹ ) ملنے کے بعد ناکام بنادیے ہیں۔

یہ تھریٹ الرٹس مختلف انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے موصول ہوئے ، ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا ، غیر ملکی قونصل خانوں پر حملے کرنا، سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا شامل تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والوں میں مختلف تنظیمیں شامل ہیں، تحریک طالبان پاکستان نے 31، تحریک طالبان سوات نے 2، بلوچ ری پبلکن آرمی نے 8، ایم کیو ایم لندن نے ایک، را اور این ڈی ایس نے 8، بلوچ لبریشن آرمی نے 5، داعش نے 5، القاعدہ برصغیرنے ایک حملے کی منصوبہ بندی کی، اسی طرح پشتون تحفظ موومنٹ نے بھی کراچی میں امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا لیکن سندھ پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔

خصوصی طور پر سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکی عملے کو شدید سیکیورٹی خدشات لاحق تھے جن پر سندھ پولیس نے قابو پا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button