صہیب زیدی آئی ایس اوپاکستان لاہور کے ڈویژنل صدر منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صہیب زیدی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے ڈویژنل صدر منتخب ہو گئے۔ ان کا انتخاب لاہور میں منعقدہ ڈویژنل کنونشن میں کیا گیا۔ صہیب زیدی نے اسلام پورہ یونٹ سے تنظیمی سفر کا آغاز کیا اور یونٹ صدر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد ڈویژنل فنانس سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے بعد ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پھر ڈویژنل جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔ اب ڈویژنل صدر کی ذمہ داری مل گئی ہے۔
صہیب زیدی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں ایم فل کے طالب علم ہیں۔ تنظیمی عہدیداروں، سابقین اور سینیئرز کی جانب سے انہیں ذمہ دای ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں افسوسناک خبر، شاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے قاتل کو ضمانت ملنے کا امکان
صہیب زیدی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سعادت ملی ہے، کہ وہ الہیٰ کاررواں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نوجوان نسل کی اصلاح اور فکری تربیت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں، وہ کوشش کریں گے کہ اپنی ذمہ داری سے اچھے انداز میں عہدہ برآںہو سکیں۔