اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل کاشہداءسانحہ سہون کی برسی پر کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور اور سانحہ سیہون کو کئی برس بیت گئے مگر تاحال قاتل آزاد اور نامعلوم ہیں، شہداء سیہون کی برسی اور استحکام پاکستان کانفرنس بھرپور انداز میں 20 فروری 2022ء کو (درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر) پر منعقد کی جائے گی۔

سیہون شریف میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ حکومت عوام کو انصاف فراہم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی جو قابلِ قبول نہیں بلکہ ہم انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم حکومت سے سانحہ شکارپور، سانحہ سیہون سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور قاتلوں اور انکے سہولت کاروں کی گرفتاری اور سزاء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکساں قومی نصاب کو ہم بلکل مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نصاب کی تیاری کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کو آن بورڈ لیا جائے، نیز نصاب میں اسلامی تعلیمات اور اسلامی شخصیات بالخصوص اہلبیت اطہار علیہم السلام کو اسباق کا حصہ بنایا جائے، یکساں قومی نصاب کی عجلت میں تیاری اور نفاذ حکومت کی بدنیتی ظاہر کررہی ہے، اس طرح کے نصاب کے نفاذ کے ذریعہ حکومت فراہم واریت کو ہوا دینے میں خود کردار ادا کرتی نظر آرہی ہے، اس حوالے سے ہم قائد محترم علامہ ساجد علی نقوی کے حکم کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button