
کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردارکارکنوں کا ڈاکٹروں پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تبلیغی جماعت کے دو کارکنوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار اہلکاروں کاڈاکٹرز ، مختیار کار اور پولیس اہلکاروں پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ۔ ڈنڈا بردارکارکنوں نےسرکاری عملے کو مسجد سے باہر دھکیل دیا۔ رینجرز نے آکر صورتحال کو قابو کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو تبلیغی مرکز میں بند کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ قاسم آباد حیدر آباد کی حدود میں قائم دیوبندی مکتب فکر کی نور مسجد موجود تبلیغی جماعت کے کارندوں نے نمازیوں اور تبلیغیوں کے میڈیکل چیک اپ کیلئے آئے ڈاکٹرز ، مختیارکاراور پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملے کی کوشش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں تبلیغی جماعت کا ابوبکر بھی کورونا وائرس کا شکار
سرکاری عملے کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ارکان کے کوروناٹیسٹ کیئے جانے اور دو اراکین کے ٹیسٹ رپورٹس پوزیٹیو آنے کے بعد مسجد میں موجود تبلیغی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عملے کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے زور پر مسجد سے باہر دھکیل دیا اور حملے کی کوشش کی ۔صورتحال قابوسے باہر ہونے پر رینجرز اہلکاروں نے حالات پر قابو پایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کورونا کے مریض تبلیغی جماعت کے عبد الرحمٰن کاایس ایچ او پر قاتلانہ حملہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دو تبلیغی جماعت کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آئے ہیں ان کا تعلق میمن سوسائٹی سے ہے اور ان دونوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔