اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع کرم میں تکفیری دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

تکفیری دہشتگردوں نے اس ویڈیو میں پاکستانی پرچم اتار کر اسکی بے حرمتی کی اور اپنے جھنڈے پہاڑی پر نصب کیے۔ پولیس نے چیک پوسٹ سے سامان لوٹنے، آگ لگانے اور مسمار کیے جانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے

شیعہ نیوز: ضلع کرم کے علاقہ مرغان کوٹکی میں شدت پسند تکفیری دہشتگردوں  نے پولیس کی چیک پوسٹ لوٹنے کے بعد مسمار کردی۔ حکومتی رٹ چلینج کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سارے واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ مرغان کوٹکی میں پولیس نے چند روز قبل چیک پوسٹ خالی کی تھی، شدت پسند تکفیری دہشتگردوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خالی چیک پوسٹ سے سامان لوٹا اور پھر اس میں آگ لگادی۔ شدت پسند تکفیریوں نے چیک پوسٹ مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کی اور انہوں‌نے اس طرح کے واقعات ملک کے دیگر حصوں‌میں بھی دہرانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ رمضان توقیر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

تکفیری دہشتگردوں نے اس ویڈیو میں پاکستانی پرچم اتار کر اسکی بے حرمتی کی اور اپنے جھنڈے پہاڑی پر نصب کیے۔ پولیس نے چیک پوسٹ سے سامان لوٹنے، آگ لگانے اور مسمار کیے جانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سماجی رہنما مسرت بنگش کا کہنا ہے وسطی کرم میں شدت پسند تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے باوجود اس قسم کے ناخوشگوارواقعات کا پیش آنا لمحہ فکریہ ہے۔

سماجی رہنما نے اورکزئی اور ضلع خیبر سے ملحقہ وسطی کرم میں افغانستان اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے شدت پسند تکفیری دہشتگردوں کو نکال کر ضلع کرم کے محصور عوام کے لیے آمدورفت کے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا۔ چار ماہ سے زائد عرصے سے پاراچنار سمیت اپر کرم کے مختلف علاقوں میں خوراک و علاج نہ ملنے کے باعث دم توڑنے والوں کی مشکلات میں کمی لائی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button