دنیاہفتہ کی اہم خبریں

گزشتہ سال طالبان نے 28  افغان علمائے کرام کو شہید کیا

شیعہ نیوز: افغان طالبان نے گزشتہ سال کے دوران ملک کے چودہ صوبوں میں اٹھائیس علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔

نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق، افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے کہا ہے وہ گزشتہ سال طالبان کے ہاتھوں میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے علمائے کرام کے قتل کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد دینی مدرسوں اور اسکولوں کو بھی طالبان نے تباہ کردیا ہے۔

افغانستان میں ایک عرصے سے مختلف مسالک کے علمائے کرام کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔اگرچہ تاحال کسی فرد یا گروہ نے ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان عہدیدار طالبان کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button