مشرق وسطی

ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، شام اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز:ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات سمیت شام اور مشرق وسطی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں صہیونی حکام کے استعفے غزہ جنگ میں شکست کے اثرات ہیں، جنرل سلامی

عراقچی نے شام کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی پر زور دیتے ہوئے داخلی جھگڑوں سے گریز اور تمام سیاسی، نسلی اور مذہبی دھاروں کی شمولیت کے ساتھ ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے شام میں مسلح گروہوں کی طرف سے عام شہریوں اور اقلیتوں، خاص طور پر شیعہ اور علوی آبادی کے خلاف خودسرانہ کارروائیوں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button