اہم پاکستانی خبریں

افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ہورہی ہے، جواب دینا ہمارا حق ہے، وزیر دفاع

شیعہ نیوز: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ہورہی ہے،  ہمیں بھی حق پہنچتا ہے کہ ہم بھی جواب دیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے دو روز قبل کہا تھا کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے اور اس بات کے ثبوت ہیں کہ وہاں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں بھی حق پہنچتا ہے کہ ہم بھی جواب دیں، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے عوام کی حفاظت کے لیے ہمارا حق ہے کہ ہم ریٹیلیٹ (جواب دیں) کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دونوں ممالک اگر برادرانہ تعلقات میں رہنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اس پر سیاست نہ کریں، یہ ہمارے خون کا معاملہ ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اگر دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو ہم یہی کہیں گے کہ دہشت گردی کے پیچھے یہ لوگ ہیں، طالبان کے ساتھ ان کے روابط ہیں اور یہ تحریک طالبان کے 6 ہزار لوگوں کو ادھر لے کر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button