مرکزی علماء کونسل کا بھی نون لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز: مولانا طاہر اشرفی کی جماعت پاکستان علماء کونسل کے بعد مولانا زاہد محمود قاسمی کی تنظیم مرکزی علماء کونسل نے بھی تمام قومی اور صوبائی حلقوں میں نون لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
این اے 98 سمندری سے مرکزی علماء کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار بھی نون لیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
ادھر کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : شام اور عراق پر امریکی حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے، عمان
اس کے علاوہ اے این پی کے صوبائی ترجمان دوست محمد کے مطابق اے این پی نے ضلع جنوبی کی قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 240 اور این اے 241 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کر لیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ایک بار پھر 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا، جبکہ عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ووٹر اور سپورٹر نہیں صرف پیسا ہے۔