دنیا

چینی عوام ایک اچھے دوست سے محروم ہوگئے، چینی صدر شی جن پنگ

شیعہ نیوز: چینی صدر شی جن پنگ نے اس ملک کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اس ملک کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت، اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ شی جن پنگ نے ایران کے صدر رئیسی کے انتقال پر نائب صدر محمد مخبر سے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شی جن پنگ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کی الم ناک موت ایرانی عوام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے اور چینی عوام بھی ایک اچھے دوست سے محروم ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button