
حکومت پاکستان کا برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہونا لائق تحسین اور جراتمندانہ اقدام ھے.علامہ سید حسن ظفر نقوی
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فتح و شکست واضح ہے کہ جنہوں نے جارحیت کی ہے وہ بنکروں اور بلوں میں چھپے ہوئے ہیں اور جن پر حملہ ہوا ہے وہ سڑکوں پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کا برادر اسلامی ملک ایران کے موقف کے ساتھ کھڑا ہونا لائق تحسین اور جراتمندانہ اقدام ھے، پاکستان اور سعودی عرب کی طرح دیگر اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے، ایران اور پاکستان اسرائیل کیلئے بڑا خطرہ ہیں، ایران جنگ نہیں چاہتا اور ایرانی قیادت نے جنگ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے لیکن جب اس پر تمام تر عالمی قوانین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بزدل اسرائیل نے جنگ مسلط کر دی ہے تو اب اختتام بھی ایران کرے گا، امریکہ واسرائیل موت سے ڈرتے ہیں جبکہ ایرانی راہ حق میں موت کو فخر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے اندر سے منافقین گروہ دشمن کا ساتھ نہ دیتے تو اسرائیلی حملے مکمل ناکام رہتے، جونہی ایرانی حملوں نے زور پکڑنا ہے اسرائیلی چیخیں سب سنیں گے، امریکہ اور اس کے حواری ممالک بھی اسرائیلی دفاع کے لیے سلامتی کونسل کا رخ کرتے نظر آئیں گے، پھر دنیا دیکھے گی کہ سلامتی کونسل کس بھونڈے انداز سے صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتی نظر آئے گی