پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے عظیم الشان جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد

یہ مرکزی جشن حرم مطہر کے باب القبله صحن میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر افضل الشامی (رکنِ مجلسِ انتظامیہ)، سید جواد الحسناوی (مدیر دفتر متولی شرعی) اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی

شیعہ نیوز: عتبہ عباسیہ کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر سالانہ عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا، جس میں مذہبی شخصیات، حرم کے عہدیداران اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس روحانی محفل میں مختلف ثقافتی اور دینی پروگرامز منعقد کیے گئے۔

یہ مرکزی جشن حرم مطہر کے باب القبله صحن میں منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر افضل الشامی (رکنِ مجلسِ انتظامیہ)، سید جواد الحسناوی (مدیر دفتر متولی شرعی) اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر افضل الشامی نے امتِ اسلامی کو اس پُر مسرت موقع پر مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے فضائل اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک ان کے بلند مقام اور عظمت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو عدل و شجاعت کے فروغ کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسین (ع) شکستہ اور بیمار دلوں کی تسکین

کمیٹی کے رکن سید عقیل الیاسری کے مطابق، اس جشن میں تقاریر، منقبت خوانی، مذہبی ترانے اور ثقافتی مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر "یارِ امام حسین (ع)، حبیب بن مظاہر” کے عنوان سے ہونے والے ادبی مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تین شرکاء کو خصوصی انعامات دیے گئے۔ مزید برآں، اس بابرکت مناسبت کے حوالے سے منعقدہ الیکٹرانک ثقافتی مقابلے کے دس کامیاب شرکاء کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

عتبہ عباسیہ ہمیشہ سے اہل بیت علیہم السلام کی ولادت و شہادت کی مناسبتوں پر معنوی اور ثقافتی تقریبات منعقد کر کے دینی اقدار کے فروغ اور زائرین کے روحانی تعلق کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button