مشرق وسطی

غزہ عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں، مہاجرانی

شیعہ نیوز: ایرانی حکومت کی ترجمان نے غزہ جنگ بندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پندرہ ماہ کی جنگ نے غزہ کو خاک و خون میں بدل دیا ہے، وہاں کے عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے غزہ جنگ بندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ پچھلے پندرہ ماہ کی جنگ نے غزہ کو خاک و خون میں نہلا دیا ہے، وہاں کے عوام مصائب میں کمی اور تعمیر نو کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فلسطینی عوام کو ایک ایسی وحشی رجیم کا سامنا ہے جو کسی بھی قسم کے قتل و غارت اور خونریزی سے نہیں ہچکچاتی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا عادی ہے، ناظر ممالک نگرانی کریں، لبنانی صدر

فاطمہ مہاجرانی زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس نسل کشی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور اس کے عوام مصائب میں کمی اور علاقے تعمیر نو کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button