مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اسلامی جہاد

شیعہ نیوز: تہران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی نقل مکانی کے بارے میں امریکی صدر کا منصوبہ ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ایک صہیونی منصوبہ ہے جس پر یہ حکومت شروع سے ہی عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی حاکمیت پر صہیونی حملے اور دھمکی کی مذمت کرتے ہیں، ایران

انہوں نے کہا کہ 107 سال سے ، جب سے مغرب نے اسرائیل کو قائم کیا ہے وہ اس سرزمین پر فلسطینیوں کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ناصر ابوشریف نے کہا کہ ہمارے اور فلسطینی قوم کے نقطہ نظر سے، غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی کا منصوبہ مسترد ہے اور ہم اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دشمن نے غزہ میں زندگی کے لیے ضروری تمام وسائل اور امکانات کو تباہ اور بڑے پیمانے پر قتل عام کیا، لیکن عوام نے 15 ماہ تک مزاحمت کی اور اپنی سرزمین کو ترک نہیں کیا۔

تہران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے نے یہ بات زور دے کر کر کہی کہ غزہ کے مکینوں کی جبری بے دخلی سے متعلق ٹرمپ کا اعلان غیر انسانی اور نسلی تصفیہ کے زمرے میں آتا ہے اور ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button