مشرق وسطی

آج ہم غزہ میں جو مزاحمت و ہمدردی دیکھ رہے ہیں وہ سب شہید سلیمانی کے مرہون منت ہے، شیخ ثامر الکفائی

شیعہ نیوز: حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد شیخ سید ثامر الکفائی نے اسلامی مزاحمتی محاذ، خصوصا غزہ کی فلسطینی مزاحمت کی اعلی استعداد میں سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے بنیادی کردار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

اپنی خصوصی گفتگو میں استاد شیخ سید ثامر الکفائی نے تاکید کی کہ شہید قاسم سلیمانی مرے نہیں بلکہ اسلامی مزاحمت کی روح میں گونجتی ہوئی آواز بن گئے ہیں؛ ایک ایسی آواز کہ جس نے تمام ظالموں و حملہ آوروں کو خوفزدہ کر کے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیائے علم و ادب، تفسیر و تفکیر کا عظیم شاہکار اس جہان فانی سے رخصت ہوا، علامہ محمد علی عون نقوی

انہوں نے متحدہ مزاحمتی محاذ کی موثر کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہید سلیمانی کی سوچ ہی ہے کہ جو مزاحمت کی لبلبی کو دباتی اور مزاحمتی جوانوں کے دلوں و روحوں میں عزم و طاقت پیدا کرتی ہے۔

شیخ سید ثامر الکفائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے تمام مزاحمت کاروں کے لئے شہادت طلبی و شجاعت کے جذبے کو انتہائی جذاب و شیرین بنا دیا ہے۔

انہوں نے امریکہ و غاصب صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم کے مقابلے میں غزہ کے عام عوام کی بھرپور مزاحمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ آج ہم غزہ میں بہادروں کی جدوجہد اور اہلخانہ و اہل غزہ کی اتحاد و اتفاق پر مبنی جو مناظر دیکھ رہے ہیں؛ گویا کہ وہ ایک مضبوط قلعے میں بدل چکے ہیں، یہ سب کچھ شہید سلیمانی کی ہی سوچ، قربانی و بہادری کا نتیجہ و ثمرہ ہے کہ تمام جو آزاد لوگوں کے عزم کو مضبوط سے مضبوط تر بناتا چلا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button